غریب کو انصاف ملنے تک اسلام آباد نہیں جاؤں گا، پی ٹی آئی ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ میں غریب کی آواز ہوں اور جب تک غریب کو انصاف نہیں ملے گا میں  اسلام آباد  نہیں جائوںگا، کبھی وزارت نہیں مانگی، انہوں نے  کہا کہ میرا حلقہ این اے 154 پولیس کے کرپٹ ایس ایچ اووز کا مرکز بن چکا ہے۔ سی پی او اپنی من مانیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ستم یہ کہ ملتان میں سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے میں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا مگر تقرریوں و تبادلوں کے احکامات آج بھی لاہور سے جاری ہوتے ہیں۔ ملک احمد حسین ڈیہڑ نے مزید کہا کہ میر حلقہ کے ترقیاتی فنڈز روک دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن