زرداری سے ملاقات ، تحریک عدم اعتماد تو کامیاب ہوگئی : گیلانی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔ یوسف رضا گیلانی سے صحافی نے سوال کیا کہ تحریک عدم اعتماد پر کیا کہتے ہیں جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد تو کامیاب ہو گئی۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فوری بعد سپیکر، وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف جائیں گے۔ صدر کی باری بھی آئے گی۔ چیئرمین سینٹ کوشش کر رہے ہیں وہ اپنے ارکان کے ساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کریں۔ امید ہے سیاسی جماعتیں تحریک عدم اعتماد کا ساتھ دیں گی۔ سپیکر کو وزیراعظم کے دفاع کے معاملے پر استعفیٰ دیدینا چاہئے۔ اسد قیصر نے سپیکر کے عہدے کی بے توقیری کی ہے۔ حکومت جس دن جلسہ کرے گی اپوزیشن بھی اسی روز اسی جگہ جلسہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...