5 ووٹوں پر لوگ بلیک میلنگ کرکے پنجاب کی وزارت اعلٰی مانگ رہے ہیں : شیخ رشید 

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وفا قی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لئے اطمینان کی تحریک ہو گی عمران خان اگر سڑکوں پر نکل آئے تو وہ واقعی خطرناک ثابت ہونگے‘ عمران خان کے ساتھ چٹان اور سائے کی طرح کھڑا ہوں، پانچ پانچ ووٹوں پر لوگ بلیک میلنگ کر کے پنجاب کی وزرات اعلیٰ مانگ رہے ہیں، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں نادرا میگا سینٹر کے افتتاح اور دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن نے ووٹوں کی خرید وفروخت کا بازار گرم کررکھا ہے، بلیک میلنگ کر رہے ہیں کبھی نہیں سنا تھا کہ ایک رکن کا اتنا ریٹ لگے اپوزیشن چاہے کروڑوں روپے لگائے۔ جہانگیر ترین کے جہاز میں لوگ رضامندی سے آرہے تھے اپوزیشن لالچ میں لا رہی ہے یہ لوگ ضمیر فروش ہیں جہانگیر ترین کے ساتھ لوگ حکومت بنا نے کیلئے آئے تھے لیکن وہ یہ لوگ پیسہ بنانے کے لئے آرہے ہیں ،ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں کسی اور کا ذمہ دار نہیں اور نہ ہی ان لوگوں کی طرح ہوں جو پا نچ، پانچ ووٹوں پر پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لئے بلیک میل کر رہے ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام نے پارلیمنٹ لاجز پر چڑھائی کی کوشش کی کسی ملیشیاء کو اجازت نہیں ہو گی کہ وہ اسلام آباد میں دخل اندازی کی کوشش کرے، اسمبلی اجلاس اور تحریک عدم اعتماد کے آخر ی تین تک ایف سی اور رینجرز کو بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ ایم این اے ہوسٹل اور ایم این اے لا جز ، پارلیمانی لاجز اور پارلیمنٹ کا دفاع کریں گے ہمارے پاس آرٹیکل245 کے تحت فوج طلب کر نے کا آپشن بھی موجود ہے لیکن انشاء اللہ اسکی ضرورت نہیں پڑے گی پی ڈی ایم کو شکست کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز میں ابھی بھی کم اقدامات کئے ہیں مجھے اور مولانا فضل الرحمن کو تھریٹ ہے، مولانا عبد الغفور حیدری نے زبر دستی میرے سا تھ تصویر بنوائی ان سے کوئی سیا سی با ت نہیں ہوئی ہے ، میں نمبر ون سے دوستی اور دشمنی رکھتا ہوں پارلیمنٹ لاجز میں 350 سے زائد خاندان آباد ہیں 70لوگ کو ن تھے معلوم نہیں ہم نے مانسہرہ اور مردان میں بھی لوگ روکے ہیں اگر انصار الاسلام والوں میں ہمت ہے تو وہ الیکشن والے دن آ کر دکھائیں، انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے ایم این اے پولیس کے ساتھ اپنی مشہوری کے لئے گئے تھے انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا الٹا بالٹی گوشت کھلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے متعلق مجھ سے سوال نہ کریں اور مریم نواز میری بیٹیوں کی طرح ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...