زیارت(نامہ نگار)زیارت میں لیویز فورس میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کرنے کی شاندار اور پروقار تقریب ہوئی ۔مہمان خصوصی سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد خان دمڑ تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت سمیع اللہ کاکڑ،اسسٹنٹ کمشنر زاہد احمد لانگو،بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ،ڈسٹرکٹ آفیسران سمیت قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ،ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے لیویز اہلکاروں میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کئے۔ صوبائی وزیرحاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،پاکستان اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔