اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نورمقدم قتل کیس میں 9 ملزمان کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائرکردی گئی مدعی مقدمہ شوکت مقدم کے وکیل نے کیس کے 9ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست دائر کی اپیل میں مجرم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر ، عصمت آدم اور خانساماں جمیل کی بریت کو چیلنج کیا گیا ہے تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت 6 ملزمان کو بریت کو بھی چیلنج کیا گیا ہے ۔