لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اورصوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کو کام سے روکنے کے کیس کی جلد سماعت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی 14 مارچ کو سماعت کریں گے۔ احسن عابد نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کا نام پنڈورا پیپرز‘ سوئس پیپرز میں بھی آیا۔ خسرو بختیار نے این اے 177 رحیم یار خان اور مخدوم ہاشم جواں بخت نے پی پی 259 رحیم یار خان سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ دونوں بھائیوں نے آمدنی سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا۔ خسرو بختیار وفاقی وزیر اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت صوبائی وزیر ہیں۔ دونوں بھائیوں کے اثاثے ایک سو ارب سے زائد ہیں۔ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت صادق اور امین نہیں رہے۔ استدعا ہے کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو بطور وزیر کام کرنے سے روکا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ‘ خسرو بختیار‘ ہاشم بخت کو کام سے روکنے کی درخواست‘ سماعت کل
Mar 13, 2022