بھارتی میزائل داغنا غیر ذمہ دارانہ حرکت ،27 فروری یاد رکھے: ہاشم علی شاہ زنجانی 

Mar 13, 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم شاہ زنجانی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان میں میزائل داغنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے ۔ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے ۔ پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا ،بھارت خطے کو تباہی اور ایٹمی جنگ کی جانب لے جانے کی سازش کر رہا ہے ۔ پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا اور معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے ایک بار پھر ہماری بہادر اور انتہائی چوکس فضائیہ نے اپنی مہارت اور چابکدستی کا ثبوت دیا ہے بھارت ایسی حرکتوں سے باز آ جائے ورنہ اسے 27فروری کی تاریخ یاد رکھنی چاہئے۔

مزیدخبریں