کراچی میں پاک آسٹریلیا میچ دیکھنے کیلئے ترس گئی تھی:شنیرا اکرم

Mar 13, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کہا ہے کہ وہ کراچی میں پاک آسٹریلیا میچ دیکھنے کے لیے ترس گئی تھیں۔ ٹوئٹ میں کہا کہ عام طور پر، جب میں کراچی میں ہوتی ہوں تو سکرین پر پاکستان آسٹریلیا کا میچ دیکھتی ہوں جوکہ آسٹریلیا میں کھیلا جاتا ہے۔طویل عرصے کے بعد کراچی میں پاکستان آسٹریلیا کا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ ہم اس لمحے کیلئے اتنے عرصے سے ترس رہے تھے۔ کرکٹ کی واپسی احساس بہت اچھا ہے۔

مزیدخبریں