پشاور(بیورورپورٹ) خیبرپی کے میں بچوں پر جنسی تشدد میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینے کی تجویز کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل 2022ء کا مسودہ منظوری کے لیے اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ تیار مسودے میں بچوں پر جنسی تشدد کیس کے مجرم کو سزائے موت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بل میں بچوں پر جنسی تشدد کی صورت میں 20 سے 50 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ بل میں بچوں کی فحش ویڈیو بنانے والے کو 10 سال قید اور 70 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہیمجوزہ بل میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ سزا پانے والا کسی بھی معافی کا حقدار نہیں ہو گا۔
سزائے موت/ تجویز
خیبرپی کے ‘ بچوں پر جنسی تشدد پرسزائے موت کی تجویز ‘ بل تیار
Mar 13, 2022