اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر’’ سٹہ‘‘ بھی شروع ہو گیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی کی جانب سے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے جا رہے ہیں، ایک طرف جہاں سیاسی صورت حال انتہائی دلچسپ ہو گئی ہے تو دوسری جانب اس معاملے پر بْکیوں نے بھی دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔ کرکٹ میچوں اور گھڑ دوڑ پر سٹہ کھیلنے والے بکیوں نے تحریک عدم اعتماد پر بھی شرطیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں، بتایا جاتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر ریٹ صرف 30 پیسے ہے۔