لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں دوسرا چالان بھی جمع کروا دیا گیا۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ دوسرا چالان 9 نابالغ ملزموں کا پیش کیا گیا ہے۔ ان کا ٹرائل دیگر ملزموں سے الگ ہوگا نابالغ ملزموں کو قانون کے تحت سزائے موت نہیں ہو سکتی، 89 ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کا امکان ہے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے 40 گواہان کو چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔
لنکن شہری قتل