لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن اسمبلی راناثناء اللہ سمیت دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت میں رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی عدالت کو بتایا گیا کہ رانا ثناء اللہ ممبر قومی اسمبلی ہیں تحریک عدم اعتماد کے باعث وہ اسلام آباد میں مصروف ہیں عدالت نے بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر وکلاء کو بحث کے لیے پابند کردیا عدالت نے سماعت دو اپریل تک ملتوی کردی۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دو سال سے رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی فاضل عدالت نے قرار دیا کہ بریت کی درخواستوں پر بحث کریں پھر فرد جرم بھی عائد کرتا ہوں عدالت میں رانا ثناء اللہ کے شریک ملزموں نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
رانا ثناء