حکمرانوں کا لب و لہجہ ملک کو کشیدگی کی طرف لے جا رہا : ندیم ڈاہا

Mar 13, 2022

خانیوال(خبرنگار) ڈسٹرکٹ بار خانیوال لائرز فورم کے چیئرمین ندیم احمد خان ڈاہا نے کہا کہ مہنگائی نے مڈل کلاس اور تنخواہ دار طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے حکومت حالات میں بہتری لانے کی بجائے ملک میں پٹرول کی قیمت 240روپے فی لیٹر ہونے کا پیغام دے رہی ہے واضح ہو گیا کہ حکومت کو عام لوگوں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں فلاحی ریاست بنانے کے دعویدار حکومت نے عملاً عوام پر حیات تنگ کر دی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد حکمرانوں کا لب و لہجہ ملک کو سیاسی کشیدگی کی طرف لے جارہا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے ۔

مزیدخبریں