ملتان(خصوصی رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس شعبہ ہارٹیکلچر کے انچارج ڈی ایم ایس ڈاکٹر ندیم اقبال نے موسم بہار کے سلسلے میں ہسپتال میں لگائے گئے نئے پھول دار خوشنما پودوں کا وزٹ کیا اور شعبہ ہارٹیکلچر کے ورکرز کو ہسپتال کو رنگ برنگے پھولوں سے سجانے پر شاباش دی ڈاکٹر ندیم اقبال نے کہا کہ ہسپتال میں موتیے۔ گیندے۔سرخ سفید گلاب ودیگر قیمتی پھولوں کی اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں۔ان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔