رحیم یارخان ( خبر نگار خصوصی) وائس چانسلرخواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرسلیمان طاہر نے پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی خطہ میں طلباء طالبات کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جہاں طلباء وطالبات کوجدیدطرزتعلیم وتربیت سے آراستہ کیاجارہاہے۔ انھوں نے کہا کہ خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی کوپاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی بنانامیراخواب ہے گزشتہ دوسالوں میں یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کی تعداد16ہزارسے تجاوزکرچکی ہے، طلباء وطالبات کی سہولیات کے لیے یونیورسٹی کے اندرہاسٹلزبنائے گئے ہیں طلباء وطالبات کی پک اینڈڈراپ کے لیے 18بسیں دستیاب ہیں یونیورسٹی کے اندرطلباء وطالبات کودرپیش مسائل کے لیے ای رومز بنائے گئے ہیں ۔جہاں ایک ہی چھت تلے ان کے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی اورریسرچ کے حوالہ سے ہمارے طلباء وطالبات نے بہت ساری کامیابیاں سمیٹی ہیں یونیورسٹی نے اپنامنرل واٹرآب فریدکے نام سے تیارکیاہے جوبہت جلدمارکیٹ میں لانچ کیاجائے گااس کے علاوہ گزشتہ دوسالوں میں یونیورسٹی نے 101کتابوں کے سمسٹرمکمل کیے جوکہ حوصلہ افزابات ہے انہوں نے کہاکہ پی سی ٹو یونیورسٹی میں انٹرنیشنل معیارکاسپورٹس کمپلیکس تعمیرکیاجائے گاجہاں انٹرنیشنل سطح کی مختلف گیمزکاانعقادکرایاجاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ صحافی اوراستادکامعاشرے میں ایک جیساکردارہے متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے بچوں کوسکالرشپس دیے جائیں گے تاکہ ملک اورمعاشرے کی خدمت کرنے والے صحافی طبقہ کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے معاشرے کی ترقی میں اپناحصہ ڈال سکیں۔
جامعہ خواجہ فرید کوپاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی بنانا خواب ہیـ: وائس چانسلر
Mar 13, 2022