کچاکھوہ( نامہ نگار) ملک بلال کے ڈیرے پر گھوڑی پال سکیم مالکان کی ابتدائی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ کچاکھوہ چک نمبر 28ٹن آر ملک بلال کے ڈیرے پر گھوڑی پال مالکان کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں چاروں تحصیلوں کے گھوڑی پال ممبران نے شرکت کی جس میں ملک بلال خان نے کہا کہ اب گھوڑی پال مالکان پر ہونے والی زیادتیوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائیگا اور ان کو مالکانہ حقوق دینے کی بجائے ان سے دو سو کنال سے زائد اراضی ضبط کرنے کی شرمناک کوشش کیخلاف بھرپور طریقے سے دفاع کیا جائیگا۔
کچا کھوہ :گھوڑی پال سکیم مالکان کی ابتدائی میٹنگ
Mar 13, 2022