بھکھی(نمائندہ نوائے وقت ) حکومت کے ادوار میں عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا حکومت کو عوام کے معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا پڑیں گے تاکہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی شخصیت امیدوار پی پی 141 ملک زمان وٹو نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک کسی سے جھوٹے وعدے نہیں کئے ہم نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے کبھی بھی جھوٹے وعدوں کا سہارا نہیں لیا خدمت خلق کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہوا ہے۔