ن لیگ عوام کیساتھ ہونیوالے ظلم پرخاموش نہیں بیٹھے گی: عرفان اسلام  

Mar 13, 2022


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر ملک عرفان اسلام نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی نااہل او رکرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی عوام کو طفل تسلیاں اور اپوزیشن لیڈران کو انتقامی سیاست کا نشانہ بناکر ساڑھے تین سال گزارنے والوںنے قوم سے جو گھنائونے مذاق کئے ہیں ا س کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑیگا دھاندلی اور دھوکے سے اقتدار میں آنیوالے حکمران عوامی حمایت کھو چکے ہیں، نواز لیگ کی قیادت اور کارکن مہنگائی و بے روزگاری کی صورت میں عوام کیساتھ ہونے والے ظلم پرخاموش نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر شفاعت علی چوہان، ٹیٹو ورک، حافظ رضوان قادر، نبیل چودھری ودیگربھی موجودتھے۔

مزیدخبریں