لاہور(نیوز رپورٹر )تحریک انصاف کے رہنما ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک اپوزیشن پارٹیوں کے لئے بھیانک خواب ہوگا۔ اپوزیشن کی اپنی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہوجائے گی ممبران اسمبلی نواز شریف خاندان پر کبھی اعتماد نہیں کر سکتے کیونکہ شہباز شریف فوری اسمبلی توڑ کر انتخاب کرانا چاہتے ہیں انکا ایجنڈا پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا اور ممبر اسمبلی کو گھر بھیجنا ہے اس بات پر ممبران اسمبلی کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔
عدم اعتماد کی تحریک اپوزیشن کیلئے بھیانک خواب ہوگا: غلام محی الدین
Mar 13, 2022