چین اناج کے کاشت کاروں کو 20ارب یوآن کی سبسڈی دے گا 

Mar 13, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اناج  پیداکرنے والوں کو کاشتکاری کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے مالی  امداد کے طور پر مرکزی حکومت کے بجٹ سے 20ارب یوآن(تقریبا3ارب16کروڑ امریکی ڈالر)فراہم کیے گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق، انفرادی طور پر کاشت کاری کرنے والوں، خاندانی فارمز، کسانوں کی انجمنوں ، زرعی کاروباری اداروں اور متعلقہ اداروں سمیت، اناج پیدا کرنے والوں کو ایک بارزرتلافی فراہم کی جائے گی جو زرعی سامان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اثر برداشت کر رہے ہیں۔وزارت  فنڈز کی بہتر نگرانی کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اورکسانوں کی آمدنی کو مستحکم کرنے کے لیے اناج کے کاشتکاروں میں زرتلافی کی جلد تقسیم کے لیے مقامی حکومتوں کی رہنمائی کرے گی۔جون 2021 میں، چین نے اناج کے کاشتکاروں کے لیے  زرتلافی کی مد میں 20 ارب یوآن مختص کیے تھے، جس کا مقصد کاشتکاری سامان کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کم کرنا اور اناج کی کاشت کے لیے کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

مزیدخبریں