این سی او سی کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان رواں ماہ متوقع ہے: فیصل سلطان 

اسلام آباد(خبر نگار)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اس مہینے کے آخر میں این سی او سی کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیااین سی او سی کی ذمے داریاں سی ڈی سی انجام دے گاانہوں نے بتایا کہ این سی او سی کی ذمے داریاں اب نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا ادارہ سی ڈی سی انجام دے گاڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے پر اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر یادگار تعمیر کی جا رہی ہے وزیر اعظم کورونا کی یادگار کا شکر پڑیاں میں افتتاح کرینگے ۔
فیصل سلطان 

ای پیپر دی نیشن