i انگوراڈہ افغانستان کے ساتھ  اہم تجارتی گزرگاہ بن گئی 

اسلام آباد (آئی این پی)جنوبی وزیر ستان کا امن لوٹتے ہی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ انگور اڈہ افغانستان کے ساتھ اہم تجارتی گزرگاہ بن گئی۔ پاک افغان تجارت کے لیے کسٹم کا نظام بھی مکمل فعال ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انگور اڈہ افغانستان کے ساتھ یہاں کی اہم تجارتی گزر گاہ ہے، جہاں بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہے، یہ اس بات کی ضمانت ہے دہشتگردی کا تاریک دور گزر چکا اور اب یہاں کے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو رہا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ تجارت پر کاروباری افراد کا کہنا تھا کہ سہولیات میں بہتری سے باہمی تجارت کو مزید فروغ دیاجا سکتا ہے۔ انگور اڈہ پر پاک افغان تجارت کے لیے کسٹم کا نظام بھی مکمل فعال ہے اور قومی خزانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیر ستان امجد معراج نے کہا کہ پاک افغان تجارتی گزر گاہ کی کامیابی میں یہاں کے عوام کا کردار کلیدی ہے۔ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی سہولیات میں بھی بہتری آئی تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
وزیرستان

ای پیپر دی نیشن