آئی جی اسلام آباد کا ڈیپوٹیشن پالیسی میں سفارشی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس نے ڈیپوٹیشن پالیسی میں سفارشی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے افسران کی ایک بڑی تعداد ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر دیگر صوبوں اور ڈیپارٹمنٹس میں جانے کیلئے درخواستیں جمع کرواتے رہتے ہیں یا مختلف محکموں سے صرف سفارشی ہی اپنی درخواستیں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لئے بھجواتے تھے، آئی جی اسلام آباد نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام افسران کو پورا پورا موقع دینے اور میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق افسران کو ڈیپوٹیشن پر بھیجنے کے لئے ایک پالیسی جاری کی جس کے تحت پولیس افسران کے لئے ایک سنٹرل پولیس آفس میں ایک پولیس ویلفئیر مرکز قائم کیا گیا جہاں ضلع بھر سے افسران کی درخواستیں جمع کی گئیں ، ان درخواستوں پر تاریخ وائز اور رینک وائز سنیارٹی لسٹیں تیار کی گئیں۔ تاکہ اگر کسی محکمہ کو کوئی افسرڈیپوٹیشن پر درکار ہو تو سنیارٹی میں پہلے نمبر پر موجود افسر کو ہی بھجوایا جائے اور میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گزشتہ ہفتے ایف آئی اے نے ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی درخواست کی جس پر آئی جی اسلام آباد نے سنیارٹی کے مطابق لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود ہیڈ کنسٹیبل محمد رضوان کو ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کے احکامات جاری کر دئیے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد محکمانہ مفاد کو ترجیح دینا، سفارشی کلچر کا خاتمہ، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فیصلہ کرنا اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر تقرری کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ جو بھی افسرڈیپوٹیشن پر بھجوایا جائے گا اس کی کسی بھی صورت ڈیپوٹیشن مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...