پاکستانی سیاست  میں مثبت کردار کی اہمیت بڑھ گئی،اقبال ڈار`

کراچی ( نیوز رپورٹر ) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں اور اتحادوں کی کار کردگی سے مایوس عوام کے حقوق کی حقیقی جنگ لڑنے اور موجودہ غیر جمہوری ماحول کے خاتمے کیلئے ملک بھر کی محب وطن سیاسی جماعتوں کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے چیئرمین اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں مثبت کردار کی ضرورت ہے ورنہ جمہوریت ڈی ریل ہو جائے گی، جو جمہوری اداروں کی تباہی کا سبب ہوگا۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملک بھر کے علما مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈ ریشن آف پاکستان کے چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سے ملاقات کے دوران کیا۔اقبال ڈار نے کہا کہ برسراقتدار اور نام نہاد اپوزیشن سے قوم کو بیروزگاری، مہنگائی، کرپشن اور لوٹ مار سے بچانے کے لئے لاہور میں پندرہ محب وطن پارٹیوں کے نمائندہ اجلاس میں سیاسی،اقتصادی و معاشی صورتحال پر عوامی حقوق کے حصول کیلئے نئے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس PDAکا قیام عمل لایا گیا ہے جو موجودہ ملکی غیر یقینی صورتحال میں وقت کا اہم تقاضا تھا تاکہ حکومت پارٹی اور اپوزیشن کی مفاد پرستانہ پالیسیوں،عوام دشمنی اقدامات اور غیر جمہوری حرکتوں سے ملک بھر میں بے یقینی صورتحال میں پیدا ہونے والے سیاسی و جمہوری خلاء کو پر کیا جاسکے۔انہوں نے  برسر اقتدار ٹولے اور نام نہاد اپوزیشن کے کردار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے عوام کو مایوسی،کرپشن اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا،غریب عوام انتہائی پریشان ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں سے چھٹکارہ پانے کے لیئے اس ملک کی محب وطن پارٹیاں مل کر ملک اور عوام کو ان کرپٹ عناصر سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے،جو وقت کی ضرورت ہے۔
اقبال ڈار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...