آرمی کا نام  سیاست میں استعمال  نہ کیا جائے‘  اسلم فاروقی

Mar 13, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ چونکہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لہذا حکومت اور اپوزیشن کو اپنی سیاسی لڑائی حد میں رہے کر لڑنا چاہئے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام کو اپنی سیاست میں ہر گز استعمال نہیں کرنا چاہئے انہوں نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام کو سیاست کا ایندھن بنائے جانے پر اپنے رد عمل میں مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو اختیار نہیں ہے کہ پاک فوج یا اس کے سربراہ کے نام کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کریں پاک فوج ملک کا اہم ادارہ ہے اس کی توہین و تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ پاک فوج اور اس کے چیف کے وقار کو بلند رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ دریں اثنا اسلم خان فاروقی نے تحریک عدم اعتماد کو اپوزیشن کی بچکانہ حرکت قرار دیا اور اس کے واپسی ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
اسلم فاروقی

مزیدخبریں