انقلابی شاعر حبیب جالب  کی10 ویں برسی منائی گئی

کراچی( پی پی آئی)اردو کے انقلابی شاعر حبیب جالب کی29 ویں برسی12 مارچ کو ان کے مداحوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی اور خراج عقیدت پیش کیا ۔حبیب جالب24مارچ1928 کو قصبہ دسویا ضلع ہوشیار پور، صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے اور 12مارچ1993کو لاہور میں وفات پائی۔پہلا مجموعہ کلام برگ آوارہ کے نام سے 1957ء میں شائع کیا، مختلف شہروں سے ہجرت کرتے ہوئے بالآخر 1956ء میں لاہور میں مستقل آباد ہو گئے اور ان کا یہ شعر ہمیشہ کے لیے امر ہو گیا۔یہ اعجاز ہے حسن آوارگی کا/جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے ایوب خان اور یحیی خان کے دور آمریت میں متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں۔ 1960ء  کے عشرے میں جیل بھیجانا پڑا اور وہاں انہوں نے کچھ اشعار لکھے ’’سرِمقتل’’ کے عنوان سے جو حکومتِ وقت نے ضبط کر لیے لیکن انہوں نے لکھنا نہیں چھوڑا۔ عہد آمریت میں حبیب جالب کی شاعری دلوں کو گرمانے کے لیے پڑھی جاتی  ہے۔
حبیب جالب

ای پیپر دی نیشن