ریلیف اعلان کے چنددن بعد بجلی بم گراناشرمناک ہے۔محمدسلیم عطاری 

Mar 13, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ ابھی توعوام نے بجلی سستی ہونے کے ثمرات اٹھائے ہی نہیں تھے کہ مہنگائی کے ماری عوام پربجلی بم گرادیاگیاجوکہ شرم کامقام ہے ۔بجلی فی یونٹ 5.94روپے مہنگی کردی گئی صارفین پر 58ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ وزیراعظم نے کہاتھاکہ بجلی اگلے بجٹ تک نہیں بڑھے گی لیکن بجلی میں اضافہ کردیاگیا۔ حکومت کو آئی ایم ایف کی غلامی سے باہرنکلناہوگا۔انہوں نے کہاکہ بجلی، پیٹرول کے اضافہ سے عام شہری براہ راست متاثرہوتا ہے جس اثرات اشیائے ضروریہ پرپڑتاہے۔بھاری بجلی کے بل سے گھر کا بجٹ بھی متاثرہوتاہے۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے اگر عوام کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے گئے تو 22کروڑعوام وزیراعظم پر عدم اعتمادکا اظہارکردے گی ان خیالات کااظہارنجی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔
محمدسلیم عطاری 

مزیدخبریں