لاہور(نیوز رپورٹر)نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید انتقال کر گئے۔ ایم ڈی نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی نے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ مرحوم کو گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نمازجنازہ معروف عالم دین راغب حسین نعیمی نے پڑھائی۔اس موقع پر معروف سکالر ضیاء الحق نقشبندی نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی بنیاد مجید نظامی نے رکھی اور اس ادارہ کی اصل روح کو نوائے وقت اور مجید نظامی نے عام قارئین تک پہنچایا۔ مجید نظامی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔مرحوم کی نمازہ جنازہ میں نوائے وقت کے کارکنوں کی کثیر تعداد کے علاوہ سینئر صحافیوں ،تاجروں اور دیگر طبقہ ہائے فکر کے لوگ شامل تھے۔نمازجنازہ میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین‘ سینیٹرولید اقبال، ڈی جی آپریشنزنوائے وقت کرنل ریٹائرڈ سید احمد ندیم قادری، نوائے وقت کے ایڈیٹوریل انچارج سعید آسی ،فیملی میگزین کے ایڈیٹر خالد بہزاد ہاشمی ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ نوائے وقت بلال بٹ ‘ سینئر صحافیوں ندیم بسرا،فیصل بٹ ،رفیق سلطان،احسن صدیق،علی افضل،شہزادہ خالد،حافظ عمران ،خاور سندھو،سجادہ نشین درگاہ عالیہ حضرت میاں میر پیر سید ہارون علی گیلانی‘ وزیراعظم ریاست جوناگڑھ صاحبزادہ سلطان احمد علی ‘سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف میاں ولید احمد شرقپوری‘ تجزیہ کار وسینئر سیاستدان اکرم چوہدری ‘ سینئر صحافی و دانشور مجیب الرحمن شامی‘ سلمان غنی‘سینئر صحافی جمیل اطہر‘ آصف محمود جاہ‘ افتخار علی ملک‘ چودھری نعیم حسین چٹھہ ،عزیز الرحمن چن‘مسلم لیگی رہنما رانا محمد ارشد‘طاہر رضا بخاری‘ مزدور رہنما خورشید احمد‘ قیوم نظامی‘ ڈاکٹر فیاض رانجھا‘ انجینئر محمد عارف شیخ ‘ انجینئر جی ایم فاروق‘ شعیب بن عزیز‘ میاں حبیب اللہ‘ رانا اشفاق رسول خان‘ میاں علی حسن‘ پروفیسر ڈاکٹر اکرم چشتی‘ ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی‘ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ یکم مارچ 1999ء کو مجید نظامی کی قیادت میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے دورِ ثانی کا آغاز ہوا تو شاہد رشید کو ادارے کے ساتھ وابستہ کر دیا۔وہ 2007ء سے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔
شاہد رشید انتقال