کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے کہاکہ اراکین کو خریدنے کیلئے اپوزیشن نے کرڑوں کی بولیاں لگائیں سب اراکین استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔عمران خان پر سب کا اعتماد ہے، آئندہ عام انتخابات میں بھی اپوزیشن ٹولے کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔وزیراعظم عمران خان دن رات عوام کو ریلیف دینے کے لئے کام کر رہے ہیں ایم این اے صائمہ ندیم۔ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کے لئے کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔کپتان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے ایم این اے صائمہ ندیم۔ وزیر اعظم عمران خان قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کررہے ہیں۔ بلاول زرداری جواب دو 14 سال میں کرپشن کا حساب دو۔شہباز شریف سمیت تمام چوروں کی آخری آرام گاہ جیل ہی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک بری طرح ناکام ہو گی۔ماضی میں عدم اعتماد کی تحریک میں نوٹوں کی بوریاں کھولی گئیں۔اپوزیشن کی عدم اعتماد چاہتی ہے کہ ان کو لوٹ مار پر معاف کر دیا جائے۔ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے مگر اپنے نمبرز پورے رکھنا اپوزیشن کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ مارچ کی دھند چھٹے گی تو حکومت اپنی جگہ موجود ملے گی مگر اپوزیشن تتر بتر ہو جائے گی۔ یہ لوگ منافقت کے بے تاج بادشاہ ہیں، ہمیشہ سے یہ جھوٹ اور فریب کا سہارا لیتے رہے ہیں۔اپوز یشن جماعتو ں کے مقدر میں 2023تک دن میں تارے دیکھنے لکھے جا چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہے، اپوزیشن کے پاس سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔
صائمہ ندیم