تحریک عدم اعتماد‘ اپوزیشن منہ کی کھائے گی‘ عبدالجلیل رضا

Mar 13, 2022

کراچی(نیوز رپورٹر)مرکزی رہنما انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن آذاد کشمیر عبدالجلیل رضا نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سرٹیفائیڈ چوروں نے وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کرنے کے لیے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی مگر ہمیشہ کی طرح اپوزیشن کو اس بار بھی منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ پاکستان سمیت آزاد کشمیر بھر کی عوام سفیر کشمیر کے ساتھ چٹان کیطرح کھڑے ہیں۔بیرونی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔آگر کسی کو لگتا کے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو حکومت جانے کی دھمکیوں سے ڈرا لیں گے اور این آر او لینے میں کامیاب ہو جائیں گے، تو انکو وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی الفاظ یاد ہونے چاہئیں۔حکومت جانا تو بہت چھوٹی بات ہے آگر میری جان بھی چلی گئی تو ان چوروں کو این آر او نہیں دوں گا۔اپوزیشن جماعتیں بھول رہی ہیں کہ یہ اس کپتان پر پریشر بنا رہے ہیں جو پریشر میں مزید بہتر طرز سے کھیلنا جانتا ہے۔صدیوں سے ملک میں کرپشن کے بادشاہوں نے راج کیا،ملک کو  2 پارٹیاں باری لگا کر چلا رہی تھی، انکی کرپشن کے بتوں کو جب وزیراعظم عمران خان توڑنے کے لیے میدان میں نکلے ہی تھے کہ انکی بھوکھلاہٹ اسی روز شروع ہو گئی تھی۔انہوں نے عمران کو سیاست سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وزیراعظم نے ہمت اور حوصلے کا دامن نہیں چھوڑا اور 22 سال اس ملک و قوم کے وقار کی خاطر اپنی آسائشوں بھری زندگی چھوڑ کر ان کرپٹ مافیا کے خلاف طویل جنگ لڑی، بلاآخر عوامی اعتماد اور ووٹ سے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچے اور وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوتے ہی عوام سے کیے گے وعدوں کے مطابق کرپشن کے خلاف جنگ تیز کر دی۔اب جب ملک بلکل درست سمت میں ہے تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں اور ان تمام پر چلنے والے کیسز حتمی مراحل میں ہیں تو یہ شور برپا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ناکامی ان ہی کا مقدر ہے۔حق اور باطل کی اس جنگ میں فتح سچ کی تحریک انصاف کی ہوگی۔
عبدالجلیل رضا

مزیدخبریں