نوشہرو فیروز بار کی اپیل پر وکلاء  کا احتجاج، عدالتی امور کا بائیکاٹ

نوشہرو فیروز(نامہ نگار )سینئر وکلاء  پر مقدمہ کیخلاف نوشہرو فیروز بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلا نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا، رکن سندھ بار کونسل عبد الستار لہرانی، صدر ضلع بار ایسوسی ایشن نوشہرو فیروز عبد الرحیم عباسی کی قیادت میں احتجاج  کیاجس میں وکلاء نے نعرے بازی بھی  کی، اس موقع پر  وکلا نے سینئر وکیل سید موج علی شاہ انکے وکیل بیٹوں محمد علی شاہ، بڈھل شاہ اور شعبہ قانون میں زیر تعلیم زین شاہ پر پر  بے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے ان کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن