ٹائون تھانہ میرپورخاص  چوروں کی آماجگاہ بن گیا

میرپورخاص(بیورورپورٹ) ٹائون تھانہ چوروں کی آماجگاہ بن گیا ۔کراچی سے میرپورخاص آنے والا صحافی اپنی کار جبکہ شہری اپنی موٹرسائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ٹائون پولیس اسٹیشن کی حدود شیوا جی روڈ شاہی بازار کے قریب کراچی سے میرپورخاص اپنے نجی کام سے آنے والے نجی ٹی وی کے رپورٹر طلحہ مخدوم کی کار نمبر AB8301نامعلوم چور چور ی کرکے لے اُڑے جبکہ میرواہ روڈ پر واقع مٹھائی کی دُکان کے سامنے سے شہری غلام سرور کی موٹر سائیکل نمبر 5365HBW نامعلوم چور نے چوری کرلی دونوں وارداتوں کی رپورٹ درج کرلی گئی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر کار اور موٹر سائیکل چوروں کی تلاش شروع کر دی ٹائون تھانے کے ایس ایچ او زیشان لاشاری نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ جلد ہی کار اور موٹرسائیکل چوروںکو پکڑ کر کار اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن