پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ، آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

Mar 13, 2022 | 15:33

ویب ڈیسک

کراچی: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے دوران آسٹریلیا کی آدھی ٹیم 347 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ عثمان خواجہ 150 رنز کے بعد بھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیٹنگ کا آغاز کرنے والی آسٹریلین ٹیم نے آج 3 وکٹوں کے نقصان پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو چوتھی وکٹ 304 جبکہ پانچویں 347 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ میچ کے آغاز پر ڈیوڈ وارنر کو فہیم اشرف نے آؤٹ کیا۔گزشتہ روز بیٹنگ کے آغاز سے ہی آسٹریلین ٹیم کی میچ پر گرفت مضبوط نظر آتی ہے۔ آسٹریلین ٹیم کی پہلی وکٹ 82، دوسری 91 جبکہ تیسری 250 کے مجموعی اسکور پر گری۔ مہمان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 350 سے زائد رنز بنا لیے ہیں۔
دوسری جانب شاہین آفریدی تاحال کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔ فہیم اشرف نے 2 جبکہ ساجد خان اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 36، اسٹیو اسمتھ نے 72 جبکہ نیتھن لیون نے 38 رنز بنائے۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا کھیل جاری ہے۔ آسٹریلیا کے میچ جیتنے کے امکانات 36 فیصد، پاکستان کے 3 فیصد جبکہ میچ ڈرا ہونے کے 61 فیصد ہیں۔ آسٹریلیا نے 129اوورز میں 357 رنز اسکور کر لیے ہیں۔ 

مزیدخبریں