وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی چودھری برادران کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی ہے۔
سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی ، حسین الٰہی ایم این اے اور مس مہرین آدم ملک بھی ملاقات میں شریک ہیں۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔