کراچی: جیولری کی دکان سے اڑھائی کروڑ کے زیور چوری


کراچی (سٹاف رپورٹرکراچی لیاقت مارکیٹ میں نامعلوم افراد سنار کی دکان کی دیوار توڑ کر ڈھائی کروڑ روپے  کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لے گئے۔ دکاندار کے بھتیجے حمزہ نے بتایا  9مارچ کوچچا رحمت اللہ دکان بند کرکے گھر چلے گئے اور 10مارچ جمعہ کو مارکیٹ بند ہوتی ہے، ہفتے کی صبح دکان کھولی تو دیوار ٹوٹی ہوئی تھی۔ ملزمان برابر والی دکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور اطمینان سے دیوار توڑی اور سب کچھ چوری کرکے فرار ہوگئے،جس دکان کے تالے توڑے کر ملزمان اندر داخل ہوئے مذکورہ دکان ریموٹ کنٹرول اور دیگر سامان کی ہے۔ایس ایس پی کے مطابق واردات میں 3 سے زائد ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ہر پہلو سے تفتیش شروع کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن