کرونا کے 77نئے کیسز،وائرس کی جڑ تلاش کرنا اخلاقی تقاضا:سربراہ عالمی ادارہ صحت


اسلام آباد‘ نیویارک (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا  وائرس کے 77 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اتوار کو این  آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 5565 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ٹیسٹ کی مثبت شرح 1.38 فیصد رہی۔ کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ عالمی صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈ روس  ادہانوم نے کہا ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس کی جڑ تلاش کرنا اخلاقی تقاضا ہے اور تمام مفروضوں کی چھان بین کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت اس بات کا تعین کرنے کیلئے پرعزم ہے کہ کرونا وائرس کیسے پھیلا۔ ڈبلیوایچ او کے سربراہ نے کہا کہ مستقبل میں پھیلنے والی وبائوں کو روکنے میں مدد کیلئے اور ایک اخلاقی ضرورت کے طور پر ہلاک ہونے والے لاکھوں لوگوں کی خاطر اور طویل عرصے سے کرونا کے ساتھ رہنے والوں کی خاطر کرونا وائرس کی جڑ کو سمجھنا اور تمام مفروضوں کی کھوج کرنا باقی ہے جوکہ ایک سائنسی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...