ننکانہ میں گیس کی بندش‘ پائپ لائنوں سے پانی نکل آیا‘ شہری پریشان


ننکانہ صاحب (نامہ نگار) شہر بھر میں سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق ہائوسنگ کالونی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں گیس لائنوں میں گیس تو نہیں آرہی البتہ گھروں میں چولہوں سے گندا پانی ضرور نکل رہا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ متبادل ایندھن سے کھانا پکانے یا ہوٹلوں سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں جاری سوئی گیس کی بدترین بندش اور کم پریشر کے مسئلہ سمیت ٹوٹی ہوئی لائنوں کو فوری طور پر مرمت کروانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن