پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے دارالخلافہ پشاور اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پشاور اور مضافاتی علاقوں میں آج صبح سویرے سے گہرے بادل چھائے ہوئے تھے جس کے بعد وہ برس گئے اور شہر سمیت گردو نواح میں تیز بارش ہوئی ہے۔ بارش کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا، ہوا میں خشکی ختم ہوگئی اور نمی کا تناسب بڑھ گیا، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
پشاور اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار
Mar 13, 2023