قصور (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار پی پی 175 مہر محمد لطیف کی زیر قیادت نظام پورہ قصور سے مہنگائی کے خلاف بہت بڑی اور انوکھی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے گلے میں سبزیاں لٹکائے بینڈ باجے کے ساتھ ریلی میں شرکت کی۔گزشتہ روز قصور کے علاقہ نظام پورہ سے تحریک انصاف کے امیدوار مہر محمد لطیف کی زیر قیادت نکلنے والی ریلی میں محنت کشوں اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے گلے میں سبزیاں لٹکائے بینڈ باجے کے ساتھ شرکت کی۔ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر امیدوار پی پی 175 مہر محمد لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ بینڈ باجے سے حکومت کو جگانا چاہتے ہیں کہ غربت سے تنگ آکر خودکشیاں ہو رہی ہیں۔ اس وقت محنت کش کے لئے ایک وقت کی سبزی خریدنا بھی محال ہو چکا۔ عمران خان کی گرفتاری کا سوچنے والے یاد رکھیں کارکنوں کی نعشوں پر گرفتاری ہو گی۔ وقت آگیا ھے کہ پی ڈی ایم اے کے کرپٹ ٹولے کو مار بھگانہ ہوگا ورنہ جلد ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔
قصور: پی ٹی آئی کی مہنگائی کے خلاف ریلی‘ کارکنوں کی گلے میں سبزیاں لٹکا کر بینڈ باجے کے ساتھ شرکت
Mar 13, 2023