خون خرابہ‘ دوبارہ نعشیں نہیں گرانا چاہتے: حماد اظہر

Mar 13, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے، ہم دوبارہ لاشیں نہیں گرانا چاہتے، خان صاحب سے بات ہوئی ہے، ایک بار پھر لاہور میں فاشسٹ حکومت نے کرفیو لگا رکھا ہے، یہ نگران حکومت مارشل لا سے بھی بدتر ثابت ہوئی، اپنے خوف کو چھپانے کیلئے پی ایس ایل کا نام استعمال کیا گیا، انہوں نے کہا یہ سارے معاملات ساری دنیا دیکھ رہی ہے، ہمارے قائد کی طویل جدوجہد آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ہوئی، پاکستان میں جمہوریت کو منجمد کردیا گیا ہے، ان کو عمران خان کا خوف ہے، عمران خان جب ضمانت کیلئے نکلتے ہیں تو لاہور میں انقلاب آجاتا ہے، کارکنان سے گزارش ہے مشتعل نہیں ہونا، ہم قانونی مشاورت کررہے ہیں، کسی بھی صورت میں آئین و قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا۔

مزیدخبریں