ملتان(خبر نگار خصوصی)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر رانا آصف سعیدایڈووکیٹ اور پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدرشیخ غیاث الحق کی قیادت میںہائیکورٹ بار کی نو منتخب ایگزیکٹیوکمیٹی اور پی ایل ایف کے عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بقاء اور قانون وانصاف و آئین کی پاسداری کے لئے وکلاء اور ہم نے نہ صرف جیلیں کاٹی ہیں بلکہ ہماری قربانیوں سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا بارز اور وکلاء بروقت اپنا کردار ادا نہ کرتے تو شاید جمہوریت کی شکل مختلف ہوتی جب میں وزیر اعظم تھا تو پرواہ کئے بغیر میں نے بھٹو کا 73والا آئین بحال کیا میں نے 10سال سے زائد جیل کاٹی لیکن کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنا 8دن جیل کاٹ کرآنے والے انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھوا رہے ہیں میرے وزیر اعظم ہوتے ہوئے جو صوبوں کو اختیارات دئیے گئے وہ پہلے دے دئیے جاتے تو شائدبنگلہ دیش نہ بنتا۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدررانا آصف سعید،پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق اورپی ایل ایف کے ضلعی صدربیرسٹر ملک فیض رسول لابرنے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی نے ذوالفقار بھٹوکی جمہوریت کو نہ صرف آگے بڑھایا بلکہ جمہوریت کی بحالی کے لئے گیلانی خاندان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے جنہوں نے وزیر اعظم بنتے ہی چیف جسٹس کو ا?زاد کیا مگر عدلیہ کی طرف سے انہیں نا اہل کیا گیا لیکن انہوں نے عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کو قبول کیا یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب میں بلا تفریق جو ترقیاتی کام کرائے وہ ایک تاریخی حیثیت رکھتے ہیں وفد میںفنانس سیکرٹری ہائیکورٹ بار شبیر کھیڑا،فیروزہ فیض، خواجہ نور مصطفی،رانا جاوید اختر،رانا عمیق،چوہدری زبیر،سارہ سیموئیل،عمر سلطان،فردوس جمال، نگینہ ہراج،عائشہ علی،رفیق خان،ساجد میرانی اور ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی۔
10سال سے زائد جیل کاٹی، کسی ڈیل کا حصہ نہیں: یوسف گیلانی
Mar 13, 2023