مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 3نہتے فلسطینی شہید

Mar 13, 2023


غزہ (نیٹ نیوز) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ فائرنگ کرکے مزید 3  نہتے فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ایک ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ مغربی کنارے میں نابلس کے قریب ایک چوکی میں تین  مسلح نوجوانوں نے حملہ کردیا جس کے جواب میں کی گئی فائرنگ میں تینوں نوجوان مارے گئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے الزام لگایا ہے مقابلے میں ایک مسلح نوجوان نے گرفتاری دے دی ہے جس سے ایک پستول تحویل میں لیا گیا۔ جبکہ شہید ہونے والے نوجوان سے تین ایم 16 رائفلیں برآمد ہوئیں۔ تاہم حیران کن طورپر نہ تو اس اسلحے سے گولیاں چلیں اور نہ اسرائیلی فوج کا کوئی اہلکار زخمی ہوا۔ اسرائیلی فوج نے میتوں کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا ہے۔ فلسطین اتھارٹی کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کسی شہید یا زخمی نوجوان کو ہسپتال نہیں لایا گیا۔ شدت پسند  یہودیوں نے کہا 3 فلسطینوں کی موت 2 روز قبل حماس کے ایک رکن کی کیفے کے باہر فائرنگ میں 3 افراد کی ہلاکت کا بدلہ ہے۔
3 فلسطینی شہید

مزیدخبریں