نشتر کالونی:  مغوی مسیحی بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل‘ جلی نعش برآمد

Mar 13, 2023


لاہور+کاہنہ (نامہ نگاران) نشتر کالونی میں محنت کش کے 12 سالہ بچے کو نامعلوم ملزموں نے مبینہ زیادتی کے بعد سر میں بھاری چیز مار کر جلا دیا۔ انویسٹی گیشن ونگ مقدمہ درج ہونے کے باوجود سویا رہا۔ مغوی کی 4 روز بعد گھر سے کلومیٹر دور آشیانہ گرائونڈ  سیناقابل شناخت لاش ملی جسے پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ یوحنا آباد سے 4 روز قبل نجی فیکٹری ورکر جارج مسیح کے 12 سالہ بیٹے عدن کو گھر کے باہر سے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔ مقامی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے۔ سر میں چوٹ کے نشانات بھی ہیں۔ قتل سمیت مختلف پہلوئوں  سے تفتیش کر رہے ہیں۔ اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیںگے۔ ایس ایچ او نشتر کالونی شبیر حسین اعوان نے بتایا کہ مقتول اپنے 3 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا جبکہ اس کی دو بہنیں ہیں۔
بچہ قتل

مزیدخبریں