عمران کے خلاف مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے‘ توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہو گی


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آج دو اہم کیسز کی سماعت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس کی سماعت ہائیکورٹ جبکہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں سیشن کورٹ نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ مبینہ بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی  سربراہی میں لارجر بنچ کرے گا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر بھی بنچ میں شامل ہیں۔ ساجد نامی شہری نے عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی تھی۔ دوسری جانب توشہ خانہ فوجداری  کارروائی کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کریں گے۔ سیشن کورٹ نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ  مقرر کر رکھی ہے۔
عمران / کیس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...