رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22مارچ کو ہو گا 29 شعبان کو چاند نظر آنے کا قوی امکان


اسلام آباد(نا مہ نگار)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ بدھ کو ہو گا، ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔سیکرٹری وزارت مذہبی اموراکبر درانی کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ماہ رمضان کا چاند متفقہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 22 مارچ ، 29 شعبان 1444 ہجری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔22 مارچ کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی طور پر ابر آلود ہوگا، رواں برس رمضان کے30 روزے ہوئے تو 21 اپریل جمعہ کو رمضان المبارک اختتام پزیر ہوگا۔
چاند 

ای پیپر دی نیشن