اسلام آباد (نامہ نگار) آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آخری مرحلہ آج شروع ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ رواں ہفتے میں حتمی طور پر طے پا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحق ڈارآج (پیر) کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا آخری مرحلہ شروع کریں گے۔ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کی زیر سربراہی آئی ایم ایف کی ٹیم ورچوئل مذاکرات میں شرکت کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بعض اقدامات کی تعمیل میں تاخیر کی وجہ سے گزشتہ ہفتے معاہدے پر دستخط نہیں کیے جاسکے۔ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف ایک ارب 10 کروڑ ڈالر جاری کرے گا، جو 2019 ء میں آئی ایم ایف کے منظور کردہ ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پیکج کا حصہ ہے۔
آئی ایم ایف