لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری نے صوبائی سیکرٹری عثمان سیالوی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی قوم کیلئے امید کی واحد کرن اللہ رسول کا نظام ہے۔ قوم کو اس کی طرف لوٹنا ہوگا۔ موجودہ سیاسی نظام پاکستان کے مسائل حل نہیں کر رہا۔ انقلاب نظام مصطفیؐ سے ہی ملک و قوم کو بچایا جا سکتا ہے۔ اب ملک کے غریب نہیں امیر لوگوں کی قربانی کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان کو بچانے کیلئے مراعات یافتہ اشرافیہ ایثار و قربانی کا عملی مظاہرہ کریں ورنہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔ پاکستان کے اکثر مسائل غربت بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے ہیں۔ لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ مہنگائی کا سیلاب تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ قوم کو اب کسی سمت سے ریلیف کی امید نظر نہیں آ رہی۔ فاکہ کشی تک پہنچنے والی غریب عوام کی قربانیوں سے اب معاشی بحرانوں سے نہیں نکلا جا سکتا۔ امیر لوگوں کو اب ملک کا سوچنا ہوگا۔
پاکستانی قوم کیلئے امید کی واحد کرن اللہ رسولؐ کا نظام ہے:غلام شبیر قادری
Mar 13, 2023