لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام آج سے سالانہ امتحانات شروع ہورہے ہیں۔امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق پہلے وقت صبح 9 سے 12 بجے، دوسرے وقت 2 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ آج قرآن ، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، صرف،ادب، اخلاق ،کل فقہ، عقائد،اصول الفقہ،پرسوں حدیث،صرف ، نحو،عقائد،ا خلاق،عربی ادب،سماجیات،جبکہ 16مارچ کو پہلے وقت میں منطق، تاریخ،فلسفہ، زبانی امتحان، دوسرے وقت میں تجوید و قرات،حفظ قرآن، اور پیش نمازی کے امتحانات ہوں گے۔