پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں کی آصف زرداری پر ذاتی حملوں کی شدید مذمت 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں نے تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری پر ذاتی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ جن کی اپنی جماعت اپنے صوبے اور شہر میں 4 دھڑوں میں تقسیم ہو، انہیں کسی اور پر الزام تراشی سے قبل چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے۔ مشترکہ بیان میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدور رانا عرفان، چودھری اختر علی،میاں ایوب، چودھری اشرف،ارشد جٹ اور خالد نواز بوبی نے کہا ہے کہ علی زیدی اوران جیسے کئی کردار سیاسی شہرت حاصل کرنے کیلئے آصف زرداری پر تنقید کرتے ہیں،مگر چاند پر تھوکا واپس منہ پر آتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن