لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جب لاہور میں دفعہ 144کانفاذ ہے اور نگران حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش ایسا کام کیا ہے تو پھر ایسی صورت حال میں پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ نگران حکومت کے اس فیصلے پر عمل کرے اور کوئی بھی ایسا کام نہ کرے کہ جس کی وجہ سے ملک میں زرا سا بھی انتشار اور فساد کا اندیشہ ہوچونکہ پی ٹی آئی کا تو ایجنڈا اور سیاسی جدوجہد کا مقصد ہی انتشار اور فساد پیدا کرنا ہے۔جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔